عماد بٹ کی پابندی کی تردید، قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا

عماد بٹ کی پابندی کی تردید، قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا
کیپشن: عماد بٹ کی پابندی کی تردید، قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا

ویب ڈیسک: پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے اپنے اوپر پابندی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں، جبکہ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا۔

لاہور میں چیئرمین پی سی بی و وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد بٹ کا کہنا تھا کہ جو ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر گئی تھی، وہی اسکواڈ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ، ٹکٹنگ اور دیگر انتظامی امور چیئرمین پی سی بی خود دیکھ رہے ہیں۔

عماد بٹ نے کہا کہ محسن نقوی نے ان کا مؤقف سنا اور یقین دہانی کرائی کہ کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ ان کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے ہر کھلاڑی کو 10، 10 لاکھ روپے کے چیکس بھی دیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوچنگ کے لیے رولنٹ آلٹمینز کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑی حنان شاہد نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے ہاکی کھلاڑیوں کے علاج اور فٹنس کے معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے انعامی رقم دینے پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Watch Live Public News