ویب ڈیسک: ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے حالیہ بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے دکھ اور مشکلات کو سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اپنے بیان میں سمعتا افضال نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ خود صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے تھے جبکہ تاخیر سے متعلق الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تحفظ اور بہتری کے لیے سندھ حکومت سنجیدگی سے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کو مافیا کہنا محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، جبکہ جماعت اسلامی کو اپنے بلدیاتی دورِ حکومت کی کارکردگی پر عوام کو جواب دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے گل پلازہ کے دورے کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ مبینہ قبضہ میئر 23 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے، سندھ حکومت محض پریزنٹیشنز کے ذریعے عوام کو دھوکا دے رہی ہے اور فائر فائٹرز کے پاس مناسب سہولیات موجود نہیں ہیں۔