جنید صفدر کے ولیمہ میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی، سرکاری اور سماجی شخصیات کی شرکت

جنید صفدر کے ولیمہ میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی، سرکاری اور سماجی شخصیات کی شرکت
کیپشن: جنید صفدر کے ولیمہ میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی، سرکاری اور سماجی شخصیات کی شرکت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوتِ ولیمہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت سیاسی، سرکاری اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دعوتِ ولیمہ کی تقریب شریف فارمز، جاتی امرا رائیونڈ میں منعقد ہوئی، جہاں جنید صفدر اور ان کی اہلیہ شانزے علی کے لیے مہمانوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں وفاقی و صوبائی وزرا، ارکانِ اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر دلہن شانزے علی نے گلابی رنگ کا دیدہ زیب لباس زیب تن کیا، جبکہ دولہا جنید صفدر سرمئی رنگ کی شیروانی میں ملبوس نظر آئے۔ شانزے علی معروف کاروباری شخصیت شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل جنید صفدر اور شانزے علی کی نکاح کی تقریب لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوئی تھی، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز، اہلِ خانہ اور متعدد معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی زیرِ گردش ہے، جس میں دلہن کو نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News