جنید صفدر کی شادی میں مریم اورنگزیب کے اسٹائلش انداز کےسوشل میڈیا پر چرچے

جنید صفدر کی شادی میں مریم اورنگزیب کے اسٹائلش انداز کےسوشل میڈیا پر چرچے
کیپشن: جنید صفدر کی شادی میں مریم اورنگزیب کے اسٹائلش انداز کےسوشل میڈیا پر چرچے

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں مریم نواز کے ساتھ ساتھ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بھی اپنی جدید اور اسٹائلش لُک کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔

مریم اورنگزیب کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان کے چہرے میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے سوالات اٹھائے اور قیاس آرائی شروع کر دی کہ آیا انہوں نے کاسمیٹک سرجری کرائی ہے یا نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے مریم اورنگزیب کے نئے انداز پر مختلف ردعمل ظاہر کیا۔ کچھ صارفین نے ان کی تعریف کی اور ان کے نئے لک کو سراہا، جب کہ بعض نے طنزاً کہا کہ دولت ہونے کی صورت میں ہر چیز ممکن ہے۔

ایک صارف نے لکھا، "واہ کیا ٹرانسفارمیشن ہے"، جبکہ صدف نامی صارف نے کہا کہ مریم اورنگزیب بہت دلکش لگ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے تو یہاں تک قیاس کیا کہ یہ مریم اورنگزیب نہیں بلکہ ان کی چھوٹی بہن ہیں، جبکہ دیگر نے کہا، "ایسا کم بیک ہمیں بھی چاہیے"۔

سوشل میڈیا پر مریم اورنگزیب کی اس تبدیلی نے صارفین میں مختلف قسم کے تبصرے اور بحث کو جنم دے دیا ہے۔

Watch Live Public News