پشاور میں ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کرنے والی خاتون انفلوئنسر گرفتار

پشاور میں ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کرنے والی خاتون انفلوئنسر گرفتار
کیپشن: پشاور میں ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کرنے والی خاتون انفلوئنسر گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور میں ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کرنے والی خاتون انفلوئنسر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پشاور پولیس کے مطابق خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں پشاور میں ڈانس کلب کھولنے کا دعویٰ کیا اور نازیبا زبان استعمال کی جو معاشرتی اقدار اور قانون کی خلاف ورزی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ سونیا شاہ زوجہ دادو شاہ کو گلبہار نمبر 4 اعجاز آباد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ خاتون کا مقصد لوگوں کو بے راہ روی کی جانب راغب کرنا تھا۔ اس پر فحاشی پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فحاشی، بدامنی اور بے راہ روی پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ افسران بالا کے نوٹس کے بعد لیڈیز پولیس کی مدد سے خاتون کو گرفتار کیا گیا۔

Watch Live Public News