سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 89 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی6 ہزار 431 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 549 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

صرافہ مارکیٹ سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی رجحان یہی رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Watch Live Public News