(ویب ڈیسک ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹکٹیں ملک بھر کے نجی کورئیر سینٹرز پر دستیاب ہیں۔شائقین کو فزیکل ٹکٹوں کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔
شائقین نے شکوہ کیا ہے کہ پچھلے پانچ چھ گھنٹے سے انتظار کررہے ہیں لیکن ٹکٹس نہیں ملے،آن لائن ٹکٹس بک کروائے، اس کے پیسے کٹ گئے لیکن ٹکٹس کی بکنگ نہیں ہوئی۔
شائقین کا کہنا ہے کہ کوریئر سنٹر والے کہ رہے ہیں کہ پرنٹر کی خرابی کے باعث ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار ہے، پی سی بی کو نجی کوریئر کے ساتھ معائدہ ختم کر دینا چاہیے، ہر سیریز میں ایسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 16 جنوری سے جاری ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔