گھر بیٹھے پاک آئی ڈی کے ذریعے یونین کونسل میں نکاح کا اندراج کرائیں

گھر بیٹھے پاک آئی ڈی کے ذریعے یونین کونسل میں نکاح کا اندراج کرائیں

(ویب ڈیسک ) نادرا نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی ہے اب یونین کونسل میں نکاح کا اندراج گھر بیٹھے پاک آئی ڈی کے ساتھ کرایا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے نادرا کا کہنا ہے کہ  یہ سہولت فی الحال پنجاب کے تمام اضلاع، صوبہ سندھ میں کراچی شرقی، کراچی وسطی، نوشہروفیروز، میرپورخاص، شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈوالہٰیار اور ٹنڈومحمد خان جبکہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں دستیاب ہے۔

نادرا کے مطابق  دیگر علاقوں میں کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پاکستان کے تمام اضلاع میں فراہم کر دی جائے گی۔

یونین کونسل میں نکاح کے اندراج کی مرحلہ وار کارروائی جاننے کے لئے وڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

Watch Live Public News