انڈر 19 ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

انڈر 19 ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 187 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جواب میں پاکستان نے 44 ویں اوورز کی پہلی گیند پر ہدف پورا کرلیا۔

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کو گروپ سی کا یہ مقابلہ جیتنے کےلیے 188 رنز کا ہدف ملا تھا، اسکاٹ لینڈ کے تھامس نائٹ 37، فنلے جونز 33 اور اولی جونز 30 رن کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

گرین شرٹس کے علی رضا نے 37 رنز کے عوض 4 جبکہ مومن قمر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی انڈر 19 ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسانی سے یہ میچ جیت لیا، ضمیر منہاس اس میچ میں 28 رنز بنا پائے، عثمان خان نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔  

اُن کے ساتھ احمد حسین نے اچھی پارٹنرشپ جوڑتے ہوئے 47 رنز بنائے، کپتان فرحان یوسف 18اور حذیفہ بغیر کو رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ 

Watch Live Public News