وزیراعلیٰ کا اوورچارجنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹر کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

وزیراعلیٰ کا اوورچارجنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹر کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عید الاضحی کے موقع پر اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اورانتظامی افسران بس اڈووں پر جاکرخود چیکنگ کریں۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز مقررکردہ کرائے سے زائد وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اوورچارجنگ کے نام پر مسافروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا عملہ کرایو ں کی مسلسل مانیٹرنگ کرے۔ عید پر اپنے شہر جانے والے مسافروں سے مقررکردہ کرایہ سے زائدوصول کرناکسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورچارجنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔