بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور باپ جاں بحق

بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور باپ جاں بحق
دکی ( پبلک نیوز) بلوچستان کے شہر لونی کے علاقے جنگل صدوزئی میں بیٹے کی فائرنگ سے والدہ اور والد جاں بحق۔ لیویز ذرائع کے مطابق لونی کے علاقے جنگل صدوزئی میں بیٹے کی فائرنگ سے والدہ اور والد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جانبحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جانبحق ہونے والوں میں مقتول کا والد اور والدہ شامل ہیں۔ فائرنگ سے جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت باز محمد عرف بازو شیخ شیدانئ لونی کے نام سے ہوگئ ہے۔ لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کی لاش 100 کلومیٹر دور ڈی ایچ کیو لورالائی منتقل کی جارہی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔