پی ایم ڈی سی  کا ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان

پی ایم ڈی سی  کا ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک ) پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر پی ایم ڈی سی   پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ   ایم ڈی کیٹ پاکستان اور بیرون ملک میں ایک ہی تاریخ کو منعقد کیا جاے گا۔ ایم ڈی کیٹ کا نصاب اگلے ہفتے PM&DC کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ 

پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ   طلباء کی سہولت کے لیے کونسل نے نصاب کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کونسل نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ایم ڈی کیٹ امتحان کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ 

انہوں نے کہا کہ   فیصلہ طلباء کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔گزشتہ سال تقریباً 180534 طلباء امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق اس سال   امتحان  میں تقریبا دو لاکھ طلباء شرکت کرنے کا امکان ہے۔

صدر پی ایم ڈی سی  کا کہنا ہے کہ   ایم ڈی کیٹ  پیپر انڈیکس کو میرٹ پر سمجھوتہ کیے بغیر طلبہ کی آسانی کے لیے بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ طلباء کا روشن مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ پی ایم ڈی سی ادارہ طلباء کی سہولت کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔  تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنائے۔ 

پروفیسر رضوان تاج نئے مزید کہا کہ   ایم ڈی کیٹ امتحان کی مزید تفصیلات، شیڈول، رجسٹریشن کا عمل، اور دیگر معلومات  آنے والے دنوں میں پی ایم ڈی سی کی ویب سائیٹ سے حاصل  کی جا سکتی ہیں۔

Watch Live Public News