شہباز شریف سے لیبیا کےکمانڈر اِنچیف کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو

شہباز شریف سے لیبیا کےکمانڈر اِنچیف کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
کیپشن: شہباز شریف سے لیبیا کےکمانڈر اِنچیف کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹینٹ جنرل صدام خلیفہ ابو قاسم ہفتار نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے کمانڈر اِنچیف اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔

لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِنچیف نے پاکستان میں ان کے استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج موجود تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، وزیر کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Watch Live Public News