ویب ڈیسک: برطانیہ نے روس کے مبینہ جاسوس، ہیکرز اور انٹیلی جنس افسران پر پابندیاں عائد کر دیں۔
برطانوی حکومتی ویب سائیٹ پر جاری نوٹس کے مطابق روس پر نئی برطانوی پابندیوں میں روسی انٹیلیجنس کی تین یونٹس اور اسکے اٹھارہ افسران شامل ہیں۔
پابندیاں برطانوی و یورپی حکومتوں اوراداروں کے خلاف مبینہ جاسوسی اور سائبر مہم کے تحت عائد کی گئی ہیں۔
نیٹو اور یورپی یونین کی جانب سے مبینہ روسی سائبر اور ہائبرڈ حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔