بجلی صارفین کیلئے خوشخبری:بلوں میں ریلیف کا امکان

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری:بلوں میں ریلیف کا امکان
کیپشن: بجلی صارفین کیلئے خوشخبری:بلوں میں ریلیف کا امکان

ویب ڈیسک: جون 2025 میں فیول چارجز میں کمی کے باعث اگست کے بجلی بلوں میں صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق فی یونٹ قیمت میں 0.654 روپے کی کمی ہو سکتی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے اس حوالے سے نیپرا کو درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر 30 جولائی کو عوامی سماعت کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق جون کے دوران ملک میں 13,744 گیگا واٹ آور بجلی پیدا ہوئی، جس کی اوسط پیداواری لاگت 7.87 روپے فی یونٹ رہی۔ صارفین کو 13,310 گیگا واٹ آور بجلی 7.68 روپے فی یونٹ کی اوسط قیمت پر فراہم کی گئی، جو گزشتہ برس کی نسبت کم ہے۔

بجلی کی پیداوار میں سب سے زیادہ حصہ 39 فیصد کے ساتھ ہائیڈرو پاور کا رہا، جو گزشتہ سال کی نسبت 14 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے برعکس نیوکلیئر ذرائع سے پیداوار میں 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ لاگت میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈیزل سے اس ماہ کوئی بجلی پیدا نہیں کی گئی، جب کہ فرنس آئل (RFO) سب سے مہنگا ذریعہ رہا۔ درآمدی کوئلہ اور ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت بھی بڑھ گئی۔

Watch Live Public News