ہاکی باتوں سے ٹھیک نہیں ہوگی، ہمیں سہولیات دی جائیں: کپتان

 ہاکی باتوں سے ٹھیک نہیں ہوگی، ہمیں سہولیات دی جائیں: کپتان

ویب ڈیسک:پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی گفتگو، کہا اس وقت تیاری بڑی اچھی ہے، ایشیا کپ بڑا اہم   ٹورنامنٹ ہے ہمارے لیے،ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے، ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے فیڈریشن نے حکومت سے بات کی ہے، جو فیصلہ ہوگا اسی پر عمل کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت انڈیا جانا ہمارے لیے خطرے سے خالی نہیں،  امید ہے کہ تمام کھلاڑی واپس آکر ٹریننگ کا آغاز کریں گے، فیڈریشن نے ابھی تک ہمارے واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔ 

جو میری آڈیو لیک ہوئی ہے اس پر غور و فکر کرنا چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ فیڈریشن کے پاس ابھی بجٹ نہیں ہے، ہمارے پاس ایسا بیک اپ موجود ہے کہ ہم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں ، ہماری پاس سہولیات کو بہتر کرنا چاہیے، فیڈریشن کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہیے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے بغاوت کے حوالے سے باتیں سننے کو مل رہی ہیں، ابھی ایسی کوئی بات مکمل نہیں ہے، اس حوالے سے جو بھی ہوگا میڈیا کو بتائیں گے، وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں بحال کر دیں تاکہ کھلاڑیوں کو روزگار ملے۔

ابھی تک فیڈریشن نے کوئی میسج نہیں بھیجا اور نہ ہی کوئی بات ہوئی، ہاکی باتوں سے ٹھیک نہیں ہوگی، ہمیں سہولیات دی جائیں۔

عماد بٹ کا مزید کہنا تھا کہ سنا ہے کہ فیڈریشن میرے خلاف ایکشن لینے کا سوچ رہی ہے مگر اس پر ابھی ایکشن نہیں ہوا، جو باتیں میں نے کی ہیں ان پر قائم ہوں،کھلاڑیوں کے ساتھ کیے گئے کمٹمنٹس کو پورا کیا جائے،  اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ بھی ایسی بات کروں گا۔

Watch Live Public News