پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے تھائی لینڈ میں تاریخ رقم کردی

پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے تھائی لینڈ میں تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک: پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے تھائی لینڈ میں تاریخ رقم کردی، پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔

فائنل میں پاکستان نے ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین ۔ دو سے ہرایا، پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے بعد کم بیک کرکے تاریخی فتح اپنے نام کی۔

پاکستان نے پہلی مرتبہ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیتی ہے، پاکستان کی جیت کا اسکور 22-25، 21-25، 30-28، 25-21 اور 15-10 رہا، پاکستان کی جانب سے محمد جنید اور فیضان اللہ نے شاندار کھیل پیش کیا۔ 

صدر مملکت کی انڈر-16 والی بال ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ میں ایران کے خلاف فتح پر مبارکباد دی، اپنے بیان میں کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے مہارت اور جذبے سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ۔

کامیابی ٹیم ورک، نظم و ضبط اور کوچز کی محنت کا نتیجہ ہے، مجھے یقین ہے کہ ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے سے کامیابی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی انڈر16 ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی، کہا کہ پاکستان کے لیے تاریخی جیت ہے،ہمارے لیے قابل فخر لمحہ ہے کہ انڈر 16 والی بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ جیتی، قومی ٹیم نے فائنل میں دفاعی چیمپیئن ایران کو شکست دی، پوری قوم کے لیے فخر اور حوصلہ افزائی کا لمحہ ہے، شاباش چیمپئنز !

وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر نے بھی  انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو شکست دیکر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کو انڈر 16 ایشین والی بال چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ فتح پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے، پاکستانی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، قومی ٹیم کے نوجوانوں نے والی بال چیمپین شپ جیت کر تاریخ رقم کی۔

انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کی فتح پاکستان کی نوجوان نسل کی جیت ہے،قومی ٹیم کے والی بال کے کھلاڑیوں کا روشن مستقبل ہے۔

Watch Live Public News