ویب ڈیسک: لاہور سے کراچی آنے والےنجی ایئرلائن کے جہاز سے پرندے کے ٹکرانے کا معاملہ، جہاز میں معروف اداکار قیصر خان نظامانی بھی سوار تھے، اداکار نے ویڈیو بنا کر ایئرپورٹ کے اطراف رہائشیوں سےپرندوں کو کھانا نہ ڈالنے کی اپیل کردی۔
اداکار قیصر خان نظامانی کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ آج ایک افسوسناک حادثہ پیش آیاہماری فلائٹ سے ایک پرندہ ٹکرا گیا،ایئرپورٹ کے قریب رہنے والوں سے درخواست کرتا ہوں پرندوں کو دانا نہیں ڈالا کریں، گوشت یا دانا ڈالنے سےآپ انسانوں کی جانوں سے کھیل رہے ہوتے ہیں۔
اداکار قیصر خان نے آج پیش آنے والے واقعہ کے بارے بتاتے ہوئےکہا کہ ہمارے جہاز سے پرندہ ٹکرایا ، پائلٹ کی حاضر دماغی نے جہاز کو کنٹرول کیا، ورنہ یہ ایک بہت بڑا کوئی سانحہ ہوسکتا ۔
میں گزارش کرتا ہو کہ جو لوگ رن وے کے پاس رہتے ہیں وہ احتیاط کریں، ایوی ایشن میں بھی تھوڑی ڈیولوپمنٹ کی ضرورت ہے،ہم صبح سے یہاں موجود ہیں اور شام ہوگئی ہے، کسی کو نہیں پتا کب کراچی پہنچے گے؟ عالمی سطح پر کوئی اتنا وقت نہیں لیتا جتنا ہمارے ایئرپورٹس پر وقت لگ جاتا ہے۔
یاد رہے کہ آج لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ائیر لائن ائیر بلیو کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تھا، نجی ائیر لائن کی پرواز لاہور سے کراچی جارہی تھی ۔
پرواز ابھی رن وے پر ٹیک اف کے لیے تیار ہی تھی کہ پرندہ ٹکرا گیا، جہاز کو واپس پارکنگ میں کھڑا کر دیا گیا۔
متعلقہ ائیر لائن کے پائلٹ نےائیر پورٹ اتھارٹی کو بیان میں بتایا کہ پرواز کے ٹیک اف سے پہلے پرندہ جہاز کو سامنے سے کراس کرتے ہوئے ٹکرایا۔
سی اے اے حکام نے طیارے سے معائنہ شروع کردیا، طیارے کی بورواسکوپک انسپیکشن جاری نقصان کا اندازہ لگایاجائے گا۔