سندھ حکومت نے سکولوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

سندھ حکومت نے سکولوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

کراچی ( پبلک نیوز) سندھ حکومت نے پرائمری سکول 21 جون سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ درگاہیں 28 جون کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ امیوزمیڈ پارکس اور انڈورجمز 28 جون کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، پارلیامینٹری سیکریٹری قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، اے سی ایس ہوم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، ایڈیشنل آئی جی کراچی، صوبائی سیکریٹری حسن نقوی، احمد بخش ناریجو، ریاض الدین، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر سجاد اور دیگر متعلقہ افسرا شریک ہوئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 3.9 ہوگئی ہے۔ کیسز میں کمی ہور ہی ہے۔ کراچی میں تشخیصی شرح 8.08 اور حیدرآباد 4.3 فیصد ہے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کراچی شرقی 14 فیصد، جنوبی میں 10 فیصد کیسز آئے ہیں۔ کراچی سینٹرل 9 فیصد، غربی 8 فیصد، ملیر 7 فیصد ، کورنگی 7 فیصد اور سکھر 7 فیصد کیسز ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ کمی تب تک ہوتی رہے گی جب تک عوا ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں گے۔ ابھی ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں کیسز بہت زیادہ ہیں۔ جون میں 263 کورونا مریض انتقال کرگئے۔

اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر آنے والے 42532 مسافر کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 95 مسافر مثبت آئے۔ ابھی تک 3243988 ویکسین نیشن ڈوزز صوبے میں موصول ہوئے ہیں۔ اب تک 2873857 ڈوزز استعمال ہوچکے ہیں۔ ویکسین کی کمی کے باعث سے کل ویکسینین پر چھٹی ہوگی ۔سپوتنیک ویکسین جون کے آخری ہفتے میں آجائیں گی۔ 1.5 ملین سائنو ویک کی ڈوزز جون 21 کو آجائیں گی۔ کسائنو کے 7 لاکھ ڈوزز جون 23 کو ملیں گی۔ پاک ویک کی 4 لاکھ ڈوزز بھی جون 23 کو ملیں گی۔ ویکسین کم ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرز اتوار کو بند رہیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔