اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کاشعبہ صحت کی بہتری کےلئے اہم اقدام،ملک گیرسی پی آرٹریننگ شروع کرنےکافیصلہ کرلیا۔ کہتے ہیں عالمی معیارکی تربیت لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوں گی ۔ وزیراعظم نے سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کے مطابق ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی سی پی آری ٹریننگ لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو گی.اس کے ساتھ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز کو فوری اقدامات کی بھی ہدایت ہے۔ سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ جان بچانے والی سی پی آری ٹریننگ کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گا اور اسکے علاوہ ہر شہری کو سی پی آری کی تربیت دینا بھی اس مہم کا حصہ ہوگا۔ سلمان صوفی نے کہا کہ آئندہ ہفتے اس ملک گیر مہم کے حوالے سے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اور وزیرِ اعظم نے شعبہ صحت میں بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور میرٹ کی بالادستی اور صوبہ پنجاب میں ہسپتالوں کے قیام کو یقینی بنایا۔ وزیرِ اعظم شہباز شرف وزراتِ عظمی سنبھالنے کے بعد قومی سطح پر صحت کے شعبے میں اصلاحات کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں اور ملک گیر جان بچانے والی سی پی آری کی تربیت کی مہم اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے