(ویب ڈیسک ) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کی معیشت بارے رپورٹ جاری کردی ہے۔
فچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مالی سال میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 12 فیصد رہے گی۔ پاکستان میں آئندہ مالی سال شرح سود 16 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔ انتخابات کے بعد سے پاکستان کی ادائیگیوں کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کے 0.3 فیصد تک آنے کی امید ہے۔ بہتر زرعی پیداوار بھی جی ڈی پی کی بہتری میں مدد کر رہی ہے، پچھلے سال برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کا ایک فیصد تھا۔
فچ رپورٹ کےمطابق نئے بجٹ کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدے کی امید بہتر ہے، اگلے مالی سال مالیاتی اہداف حاصل ہونا واضح نہیں ہے، حکومتی اقدامات سے بیرونی ادائیگوں پر دباو ٴکم ہوگا۔ ترقی کی شرح توقع سے کم رہ سکتی ہے۔ زرمبادلہ کے نظام میں بہتری سے بیرون ملک سے ترسیل زر میں بہتری آئی ہے۔