(ویب ڈیسک ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی سخت مذمت کی اور ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدارتی دفترکریملین کا کہنا ہے کہ روسی صدرپیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ٹیلی فونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں صدور نے ایران پر اسرائیلی حملےکی سخت مذمت کی، اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا
کریملن نے بیان میں کہا کہ صدرپیوٹن اور شی جن پنگ نے اتفاق کیا ہے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران کا جوہری مسئلہ سیاسی و سفارتی ذرائع سےحل کیاجاسکتا ہے۔
اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ وہ ایران کےمعاملے پر روسی ثالثی کےحق میں ہیں۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کینیڈا میں ہونے والی جی 7 اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔