ویب ڈیسک: ملک میں ٹیلی کام سبسکرائبرز کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی، پی ٹی اے میں اس موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ ، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نےتقریب سے خطاب کیا۔
چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ 1992 سے ہمارے سفر کا آغاز ہوا ، 1993 میں پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ کا آغاز کیا ، آج ہم 200 ملین ٹیلی کام صارفین ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔
ہمارے پاس اس وقت 150 ملین انٹرنیٹ صارفین ہیں ، 15 کروڑ لوگوں تک انٹرنیٹ کی رسائی قابل ستائش ہے ، مسائل ہیں لیکن اس کے باوجود فگرز حوصلہ افزا ہیں ، ٹیلی کام انڈسٹری اور حکومت مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں ۔
اس وقت کنیٹیکویٹی ایک لائف لائن بن چکی ہے ، آج ٹیکنالوجی سب کی ضرورت ہے ، آج دو سو سمارٹ فون قرعہ اندازی کے ذریعےخواتین میں تقسیم کریں گے ۔
سی ایم او کی جانب سے 2 جی بی ڈیٹا اور آن نیٹ منٹس دیے جائیں گے ، آج ایک خوشی کا دن ہے ،اس خوشی کو موبائل صارفین کے ساتھ شئیر کریں گے ، مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں اچھے کام بھی تیزی سے ہو رہے ہیں۔
صارفین کو 20 جون کو 200 آن نیٹ بلکل مفت مہیا کئے جائیں گے، بیس کروڑ کی سطح عبور کرنے پر تمام صارفین کو پیکج دیا جارہا ہے، ملک میں موبائل فون سبسکرائبرز کی تعداد19 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہے۔
ملک میں 80.30 فیصد علاقوں موبائل سروس کی سہولت موجود ہے، براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد 14 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے، فکسڈ ٹیلی فون سبسکرائبرز کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے۔