خواتین کو مفت موبائل فونز مل گئے

خواتین کو مفت موبائل فونز مل گئے

ویب ڈیسک:پاکستان نے ایک اہم ڈیجیٹل ہدف حاصل کرتے ہوئے 20 کروڑ موبائل صارفین کی تاریخی حد عبور کرلی ہے۔ اس سنگِ میل کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 200 خوش نصیب خواتین کو مفت موبائل فونز دینے کا اعلان کیا گیا۔

تقریب میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب خواتین کے ناموں کا اعلان وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ اور پی ٹی اے چیئرمین نے مشترکہ طور پر کیا۔

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان کی نوجوان نسل ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر شہری کو تیز رفتار اور پائیدار انٹرنیٹ کی سہولت حاصل ہو، تاکہ وہ ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت جلد اسپیکٹرم نیلامی کا عمل مکمل کرے گی اور نیشنل فائبرائزیشن پالیسی، ساتھ ہی سب میرین کیبلز کی توسیع کو بھی ترجیحات میں شامل رکھا گیا ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا  کہ ملک بھر میں خواتین کی ڈیجیٹل رسائی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک 12 لاکھ سے زیادہ لیپ ٹاپ طلبا کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔ خواتین کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے موبائل ڈیوائسز اور انٹرنیٹ تک ان کی رسائی بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Watch Live Public News