(ویب ڈیسک ) پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایک دن میں سات طیارے لینڈ کرگئے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے ایک دن میں 14 پروازیں ڈیل کیں،اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے سکردو کے لیے بھرپور فضائی سرگرمی رہی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کی چار اور ایئر بلیو کی تین پروازیں آج سکردو پہنچیں۔سکردو میں بڑھتی پروازیں سیاحت اور معیشت کے نئے دور کا عکاس ہیں۔