امریکا ایران امن معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی،بھارتی کانگریس مودی سرکارپربرس پڑی

امریکا ایران امن معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی،بھارتی کانگریس مودی سرکارپربرس پڑی
کیپشن: امریکا ایران امن معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی،بھارتی کانگریس مودی سرکارپربرس پڑی

ویب ڈیسک: ایران امریکہ جنگ بندی اورامن معاہدے میں پاکستان کی کامیاب ثالثی پربھارت میں مودی حکومت پرشدید تنقید ہونے لگی۔

بھارتی اپوزیشن اورمیڈیا پاکستان کی کامیاب سفارت کاری اوراس کے سراہے جانے کو مودی سرکارکی ناکامی  قراردے رہا ہے۔ بھارتی جریدے دی ٹریبیون کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکرٹری جے رام رامیش نے کہا کہ ایران امریکہ امن معاہدے کواسلام آباد ایم او یوقراردیا جانا خطے میں پاکستان کی بڑھتی اہمیت اورعالمی اثر ورسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔   معاہدے کا نام اسلام آباد مفاہمتی یادداشت رکھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی سطح پرپاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی ایشیا کے سیاسی اورسیکیورٹی منظرنامے میں پاکستان کا بڑھتا ہوا اثرورسوخ بھارت  کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ بزنس سٹینڈرڈ کے مطابق خطے میں اسرائیل کی کارروائیوں کیلئے مودی سرکار کی حمایت خود بھارت  کیلئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ مودی کا ٹرمپ کے سامنے مسلسل خوشامد پسندانہ رویہ بھارت کیلئے شرمناک اورقومی مفادات کے منافی ہے۔

ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی نااہلی کے باعث بھارت کو سفارتی،دفاعی اور بین الاقوامی تجارتی  میدان میں مسلسل رسوائی کا سامنا ہے۔ پاکستان کوسفارتی تنہائی کا شکار کرنے کا خواب دیکھنے والی مودی سرکار آج خود دنیا بھر میں تنہائی کا شکار نظرآ رہی ہے۔

Watch Live Public News