انڈین آرمی کا بڑا کچا چٹھا بے نقاب: میجر جنرل سمیت 20 سے زائد افسران کے خلاف کورٹ مارشل شروع

انڈین آرمی کا بڑا کچا چٹھا بے نقاب: میجر جنرل سمیت 20 سے زائد افسران کے خلاف کورٹ مارشل شروع
کیپشن: انڈین آرمی کا بڑا کچا چٹھا بے نقاب: میجر جنرل سمیت 20 سے زائد افسران کے خلاف کورٹ مارشل شروع

ویب ڈیسک:بھارتی فوج کے سلیکشن سینٹر کپور تھلہ میں کروڑوں کا بھرتی اسکینڈل بے نقاب ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طبی بنیادوں پر فیل امیدوار رشوت دےکر پاس کر دیے جاتے ہیں۔ریٹائرمنٹ کے آخری دن میجر جنرل کی گرفتاری نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ حقائق سامنے آنے پر میجر جنرل سمیت 20 سے زائد افسران کے خلاف  آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل شروع ہو گیا ہے۔

دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سکینڈل سے بھارتی فوج کی جنگی صلاحیتوں اور میرٹ کا جنازہ نکل گیا ہے۔  مبینہ طور پر سسٹم میں خامیوں کا فائدہ اٹھا کر غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔ کرپشن کے ذریعے 50 ہزار سے 10 لاکھ روپے تک رشوت لینے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ 

 بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی نے ملک بھر میں 30 سے زائد مقامات پر چھاپے مار کر اہم شواہد برآمد کیے ہیں۔  20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن میں فوجی اہلکار اور شہری دونوں شامل ہیں۔

Watch Live Public News