آج موسم کیسا رہے گا؟

آج موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں موسم جزوی ابرآلو درہنے کا امکان ہے، صوبہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک تاہم بھکر، لیہ ، میانوالی میں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم دیر، سوات، پشاور، کوہاٹ، کرم، وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا جبکہ ژوب، قلات، خضدار، بارکھان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کشمیر میں موسم خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔