افغانستان میں دہشتگردوں کےمراکز پر اسڑائیکس پرعوامی ردعمل

کیپشن: افغانستان میں دہشتگردوں کےمراکز پر اسڑائیکس پرعوامی ردعمل

پبلک نیوز: افغانستان میں دہشتگردوں کے مراکز پر اسڑائیکس پر عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہترین جواب دیا ہے،2  دن پہلے ہمارے7  فوجی جوانوں کو شہید کر دیا گیا، اس موقعے پر ایسا جواب ضروری تھا،پاک فوج نے کبھی ملکی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق عوام نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کا شاندار ماضی ایک مثال ہے،پاک فوج کے عزم کی اعلی مثال یہ ہے کہ وہ کسی بھی دہشتگردانہ کارروائی کو ملک میں برداشت نہیں کرے گی،پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور اس نے افغانستان کی مسلم ملک ہونے کی حیثیت سے مدد کی اور اس کا ساتھ دیا۔

عوام نے مزید کہا ہے کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،پاک فوج نے بہترین جواب دیا ہے،2 دن پہلے ہمارے7  فوجی جوانوں کو شہید کر دیا گیا، اس موقعے پر ایسا جواب ضروری تھا،پاک فوج نے کبھی ملکی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ہم پاک فوج کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Watch Live Public News