پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والے پرائیویٹ افراد ، تحریک انصاف کاکوئی تعلق نہیں، زین قریشی

پاک فوج کیخلاف مہم چلارہے پرائیویٹ افراد ہیں، ہمارا کوئی تعلق نہیں، زین قریشی
کیپشن: There are private individuals running a campaign against Pakistan Army, we have nothing to do with it, Zain Qureshi

پبلک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ پاک فوج کے خلاف مہم سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ مہم پرائیویٹ افراد چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر زین قریشی نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں جج نہیں ہے اس لیے عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی ہوگئی۔ ہم اپنے سب کام چھوڑ کر گزشتہ دس ماہ سے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ہاکستان کی افواج کے خلاف مہم نہیں چلا رہی۔ پرائیویٹ افراد جو پاک فوج کیخلاف مہم چلا رہے ہیں۔ ان سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہداء کے گھروں میں جائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے۔ آئی ایم ایف آفس کے باہر احتجاج سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی جلد بری ہوں گے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ملتان میں سلنڈر حادثہ ہوا۔ اس کی وزیراعلی کو انکوائری کرانی چاہیے۔ وزیراعلی مریم نواز ابھی تک متاثرین کے گھر نہیں گئیں۔ ان کو وہاں جانا چاہیے۔