نوازشریف کا بیرون ملک روانگی کا پروگرام فائنل

نوازشریف کا بیرون ملک روانگی کا پروگرام فائنل
کیپشن: نوازشریف کا بیرون ملک روانگی کا پروگرام فائنل

ویب ڈیسک:  پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نواز شریف کا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا امکان ہے، سابق وزیراعظم لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے، قائد ن لیگ لندن میں کچھ عرصہ قیام کے بعد دوبارہ پاکستان پہنچیں گے۔

دوسری جانب لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بھی عمرے کی سعادت کے لئے رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب روانگی متوقع ہے۔