پرویز الہٰی جیل کےواش روم میں گر کرزخمی،فریکچر ہوگیا

پرویز الہٰی جیل کےواش روم میں گر کرزخمی،فریکچر ہوگیا
کیپشن: پرویز الہٰی جیل کےواش روم میں گر کرزخمی،فریکچر ہوگیا

پبلک نیوز: پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں کرسکتے۔

اس موقع پر اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق پرویز الہٰی پرسوں گر گئے تھے اور انہیں فریکچر ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے۔

عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی اور عدالت نےفرد جرم کی کارروائی کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔