بالاج قتل کیس : شوٹر مظفر کی گن اٹھائے طیفی بٹ کے گھر کے باہر کھڑے تصویر سامنے آگئی

 بالاج قتل کیس : شوٹر مظفر کی گن اٹھائے طیفی بٹ کے گھر کے باہر کھڑے تصویر سامنے آگئی

(ویب ڈیسک )   شوٹر مظفر کی گن اٹھائے طیفی بٹ کے گھر کے باہر کھڑے کی تصویر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  امیر بلاج قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سی آئی اے ذرائع کے مطابق   شوٹر مظفر مالشیا نہیں گن مین ہے ۔

شوٹر مظفر کی گن اٹھائے طیفی بٹ کے گھر کے باہر کھڑے کی تصویر پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ   شوٹر مظفر کئی سالوں  سے طیفی بٹ کے ساتھ تھا  ،  مظفر تین ماہ قبل قتل کے ارادے سے مالشیا بن کر  امیر بلاج کے ڈیرے پر گیا  تاہم سیکورٹی سخت ہونے کی وجہ سے حملہ نا کر سکا ۔

تصویر میں مظفر کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ پولیس کے مطابق   مظفر ہر جگہ پر بطور گن مین بن کر جاتا تھا۔

Watch Live Public News