پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو گرفتار کرکےعدالت میں پیش کرنےکا حکم

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو گرفتار کرکےعدالت میں پیش کرنےکا حکم
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو گرفتار کرکےعدالت میں پیش کرنےکا حکم

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت عدالت نے خارج کردی اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنا دیا، جس میں  قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔ اس حوالے سے  عمر ایوب خان عدالت پیش نہیں ہوئے  اور ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان بھی عدالت میں  نہیں آئے۔

دریں اثنا عدالت نے صنم جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی  ہے۔

Watch Live Public News