ویب ڈیسک: کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کےوالد کامران قریشی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،پولیس نے انسداددہشت گردی عدالت کو آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان نےمصطفی عامرکوقتل کےبعد اپنےوالد کو آگاہ کیا،ملزم کامران اصغرقریشی نےپولیس کو اطلاع کےبجائےبیٹےکو روپوش ہونے کامشورہ دیا،ملزم ارمغان اپنےوالدکےمشورےپر شیراز کےہمراہ اسکردو اور دیگرعلاقوں میں روپوش رہا۔
پراسیکیوشن زرائع کا کہناہے کہ ملزم ارمغان کی انسداددہشت گردی کورٹ میں تکرار اور ڈرامہ ہے،ملزم ارمغان نےوالدکوگرفتاری سے بچنےکیلئےامریکا جانےکاکہاہے اگرملزم کامران قریشی گرفتارنہ ہواتوکسی وقت بھی فرارہوجائےگا۔