ویب ڈیسک: سکیورٹی ذرائع کا کہناہےکہ فلیگ میٹنگ اختتام پذیر، مشترکہ جرگہ کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی ذرائع کا کہناہےکہ طورخم تجارتی گزرگاہ کارگو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے آج بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،آج دوپہر 4 بجے تک کارگو گاڑیوں کی باقاعدہ آمدورفت شروع کی جائے گی،پیدل آمدورفت دو تین دن کے لئے موخر ہوگی،طورخم امیگریشن سسٹم کو افغان فورسز کی فائرنگ سے نقصان پہنچا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہناہےکہ امیگریشن سسٹم کی مرمت تک افغانستان پیدل آمدورفت معطل ہوگی،صرف افغان مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر پاکستان آمد ورفت کی اجازت دی گئی ہے۔
دوسری جانب خیبرطورخم بارڈر پر پاک افغان کا فلیگ میٹنگ ختم ہوگیا، 26 روز کی طویل بندش کے بعد طورخم بارڈر آج سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔خیبرطورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کے حکام کی فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، اس دوران طویل بندش کے بعد طورخم بارڈر آج کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں مریضوں اور مال بردار گاڑیوں کو آمد ورفت کی اجازت دی جائے گی، 2 دن بعد بارڈر عام آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا، کشیدگی کے باعث طورخم بارڈرز 26 دن تک بند رہا ہے۔