(ویب ڈیسک ) حادثے کے باعث ٹی ایچ کیو میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔
چنیوٹ میں سرگودھا روڈ لالیاں کے قریب پر بس اور ہائی ایس میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں ہائی ایس مکمل تباہ ہو گئی۔
زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت ابھی تک نہ ہو سکی۔
حادثے کے باعث ٹی ایچ کیو میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا اظہار افسوس:
ادھر وزیراعلی مریم نواز نے چنیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت بھی کیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے زخمی مسافروں کے بہترین علاج کی ہدایت بھی کی۔