سونا فی تولہ 24ہزار300روپے سستا ہوگیا

سونا فی تولہ 24ہزار300روپے سستا ہوگیا
کیپشن: سونا فی تولہ 24ہزار300روپے سستا ہوگیا

ویب ڈیسک: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کردی گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 24 ہزار 300   روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے کا ہو گیا۔ 

اسی طرح 10 گرام سونا 20 ہزار 833 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 243 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4767 ڈالر ہوگیا۔

اسی طرح فی تولہ چاندی 760 روپے سستی ہوکر 7734 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 652 روپے کی کمی سے 6630 روپے ہوگئی۔ 

عالمی مارکیٹ میں 7.6 ڈالر کی کمی سے فی اونس چاندی 72.50 ڈالر ہوگئی۔

Watch Live Public News