ایران نے جوہری پروگرام بحال نہیں کیا تھا، امریکی انٹیلی جنس چیف کا انکشاف

ایران نے جوہری پروگرام بحال نہیں کیا تھا، امریکی انٹیلی جنس چیف کا انکشاف
کیپشن: ایران نے جوہری پروگرام بحال نہیں کیا تھا، امریکی انٹیلی جنس چیف کا انکشاف

ویب ڈیسک: امریکا کی انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے گزشتہ سال امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد اپنی جوہری افزودگی کی صلاحیت دوبارہ بحال نہیں کی۔

سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی میں گواہی دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2025 کی امریکی کارروائی ‘آپریشن مڈنائٹ ہیمر’ کے نتیجے میں ایران کا جوہری پروگرام شدید متاثر ہوا اور اس کے بعد اسے دوبارہ شروع کرنے کے شواہد نہیں ملے۔

یہ مؤقف سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعووں سے مختلف ہے، جو ایران کی جوہری سرگرمیوں کو جنگ کی بڑی وجہ قرار دیتے رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کے الزامات کو مسترد کیا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق اگر ایران ایسا کرنا بھی چاہے تو اسے کئی سال درکار ہوں گے۔

ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی میزائل اور بحری صلاحیتوں کو نقصان پہنچا، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اب بھی خطے میں، خاص طور پر آبنائے ہرمز میں، اپنے مفادات کے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید برآں، امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے ایران جنگ کی مخالفت پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، کہتے ہیں ایران امریکا کے لیے فوری خطرہ نہیں تھا۔

Watch Live Public News