عید سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، الاؤنسز اور اضافی ادائیگیاں معطل

عید سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، الاؤنسز اور اضافی ادائیگیاں معطل
کیپشن: عید سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، الاؤنسز اور اضافی ادائیگیاں معطل

ویب ڈیسک: عیدالفطر سے قبل وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز سمیت تمام غیر تنخواہی ادائیگیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو نے حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بنیادی تنخواہ کے علاوہ تمام ادائیگیاں روک دی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ جاری مذاکرات اور مالی اہداف کے حصول کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں، جبکہ کفایت شعاری مہم کے تحت دیگر سخت فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سرکاری اداروں میں اخراجات کم کرنے کے لیے تنخواہوں میں کمی اور مراعات محدود کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

مزید اقدامات میں سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی، غیر ملکی دوروں کی معطلی اور آن لائن اجلاسوں کو ترجیح دینا شامل ہے۔

Watch Live Public News