ہندو ریاست میں مسلمانوں کے لیے زندگی کا دائرہ مزید تنگ ہو گیا

  ہندو ریاست میں مسلمانوں کے لیے زندگی کا دائرہ مزید تنگ ہو گیا

(ویب ڈیسک) بھارت ریاستی سرپرستی میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی کی وجہ سے بڑے تصادم کی طرف گامزن ہے۔

  عید کے مقدس تہوار پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا۔ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز مہم میں شدت، انتہا پسندوں کی جانب سے قتل و غارت کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔

 اتم نگر میں عید اور نمازِ عید کی ادائیگی روکنے کا اعلان کیا گیا ہے جو مسلم کش فسادات پر اکسانے کی کوشش ہے۔

 ہندو رکشا دل کے رکن للت شرما کی اشتعال انگیزی، عید پر "خون کی ہولی" کھیلنے کی دھمکی دیدی۔ ہندو انتہا پسند نے مسلمانوں کے قتل عام کی کھلی کال دیتے ہوئے کہا کہ  "اس عید پر ہم خون کی ہولی کھیلیں گے"، 

 نام نہاد جمہوریت کا پردہ چاک ہوگیا، بھارتی اقلیتی خوف کے ماحول میں محصور۔ ہیں ۔  حکام کی پراسرار خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 خونریزی کا خوف، دہلی کے مسلم خاندان اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی تلاش میں نکل پڑے۔ بھارتی حکومت انتہا پسند قوم پرست بیانیے کی خاطر اقلیتوں کے تحفظ کا سودا کر رہی ہے۔

 انسانی حقوق کے اداروں کا انتباہ , دہلی میں نفرت انگیز تقاریر نے منظم نسل کشی کی راہ ہموار کر دی ہے۔

Watch Live Public News