(ویب ڈیسک )عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آج ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 34 روپے 96 پیسے کمی کا امکان جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 16 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل ، جٹ فیول اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ورکنگ سمری وزیر اعظم کو ارسال کردی گئی۔ وزیر اعظم ریونیو اہداف کو مد نظر رکھ کر قیمتوں کا فیصلہ کریں گے۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔