ویب ڈیسک: بھارت، بنگلادیش، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ ان ممالک میں عیدالفطر 21 مارچ کو ہو گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عیدالفطر 21 مارچ کو ہو گی۔ لکھنوؤ اور حیدرآباد میں مسلم علما کونسل نے عیدالفطر 21 مارچ کو منانے کا اعلان کیا ہے۔
بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور یہاں بھی عیدالفطر 21 مارچ کو ہو گی۔ جنوبی ایشیا کے ایک اور مسلمان ملک انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں ہفتے کو منائی جائے گی۔
ادھر ملائیشین میڈیا کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ ہفتے کو منائی جائے گی۔