مہنگی ترین کرکٹ لیگ آئی پی ایل عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام

مہنگی ترین کرکٹ لیگ آئی پی ایل عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام
کیپشن: مہنگی ترین کرکٹ لیگ آئی پی ایل عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک: دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ انڈین پریمئیر لیگ عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق آئی پی ایل کو تیسرا نمبر دیا گیا ہے، جبکہ اسے کھلاڑیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت قرار دیا گیا ہے۔ فہرست میں پہلے نمبر پر دی ہنڈرڈ اور دوسرے نمبر پر ایس اے ٹی ٹوئنٹی لیگ رہی۔

پوائنٹس کے لحاظ سے دی ہنڈرڈ کو 75.2، ایس اے ٹی ٹوئنٹی کو 68 جبکہ آئی پی ایل کو 62.6 پوائنٹس دیے گئے۔ دیگر لیگز میں بگ بیش لیگ چوتھے اور پاکستان سپر لیگ 48 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔

مزید درجہ بندی میں میجر لیگ کرکٹ، انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی، کیریبین پریمیئر لیگ، ابوظہبی ٹی 10 اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ بالترتیب شامل ہیں۔

Watch Live Public News