کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اب ماڈلنگ کی فیلڈ میں

کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اب ماڈلنگ کی فیلڈ میں
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی جن کی کارکردگی بین الاقوامی سطح پر بھی سراہی جاتی ہے ۔ ان کی ایک تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تیزی سے پر وائرل ہو رہی ہے۔جس کے پیشِ نظر لوگ اس تجسس میں ہیں کہ کہیں شاہین شاہ آفریدی نے اب ماڈلنگ کی فیلڈ میں تو قدم نہیں رکھ دیا؟ ساتھ ہی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کئےجا رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی مخالف ٹیموں کی وکٹیں گرانے کے ساتھ ہر طرح کی کرکٹ میں پرفارم کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شائقینِ کرکٹ ان کی آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ سرگرمیوں میں ضرور دلچسپی لیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنے والےپاکستانی کرکٹرشاہین شاہ آفریدی نے بدھ کے روز اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ذرا منفرد انداز کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی کہ جس میں وہ کسی ہیرو کی طرح اسٹائل مارتے نظرآرہے تھے، اس تصویر کو دیکھنے کےبعد کئی لوگوں کو لگا کہ کرکٹر نے شاید اپنا پروفیشن ہی بدل دیا ہے اور ماڈلنگ شروع کر دی ہے۔ جیسے ہی شاہین نے یہ تصویر پوسٹ کی تو ان کے مداحوں نے اس پر منفرد انداز میں تبصرے شروع کردیے، ذیشان قیوم نامی ایک مداح نے اپنے تبصرے میں براہ راست تعریف کے بجائے ان کے کرکٹ کیریئر کو موضوع بناتے ہوئے لکھا کہ ’سٹائل تو ایسے مارا ہے جیسے روہت شرما، کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کی وکٹیں ایک ہی میچ میں لی ہوں۔‘ یاد رہے کہ انڈیا کے خلاف کھیلے گئے ایک میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے مخالف ٹیم کے تینوں اہم پلیئرز روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کو آؤٹ کیا تھا۔ ساتھی کرکٹر شاداب خان نے بھی شاہین سے سوال پوچھ ڈالا کہ ’ماڈلنگ کب سٹارٹ کی؟ جس کے جواب میں پاکستانی سپیڈ سٹار نے لکھا کہ ’بھائی آپ سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ صرف قومی مداح ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کرکٹ ماہرین شاہین کی کارکردگی سے بےحد متاثر ہیں، سابق انگلش کرکٹر ڈیرف گف نے حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’عمدہ ٹیلنٹ کے مالک شاہین کامیابیوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اپنی بھرپور توانائی کے ساتھ انہوں نے لاہور قلندرز کی کپتانی کی۔ میرا خیال ہے وہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔‘ خیال رہے کہ 22 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے کیریئر کا آغاز ستمبر 2018 میں کیا اور ٹیسٹ ڈیبیو دسمبر 2018 میں کیا ہے۔ وہ اب تک قومی ٹیم کی جانب سے 24 ٹیسٹ، 30 ون ڈے اور 40 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔