پی ٹی آئی کا وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور

پی ٹی آئی کا وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور
کیپشن: پی ٹی آئی کا وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے بانی سے ہونے والی ملاقات میں ان کے وکلا اور بہنوں نے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر گفتگو کی۔ بانی پی ٹی آئی کو اپوزیشن اتحاد اور محمود خان اچکزئی کے اس معاملے پر مؤقف سے آگاہ کیا گیا، جس پر انہوں نے تحریک کو آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی کی ہدایت دی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ٹف ٹائم دیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اس حوالے سے مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور اسپیکر دونوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور ہے، تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث اس اقدام کو وقتی طور پر مؤخر کر دیا گیا ہے تاکہ اسے جنگ کے دوران سیاست کرنے کے مترادف نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپشن وقت آنے پر استعمال کیا جائے گا۔

Watch Live Public News