ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کر دی۔
سیکریٹری بھارتی بورڈ دیوا جیت سائیکیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صبح سے چلنے والی خبریں ہمارے علم میں آئی ہیں۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔اس وقت تک اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔اس لیے ان خبروں میں اس وقت تک کوئی سچائی نہیں۔
دیوا جیت سائیکیاکا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا سارا فوکس آئی پی ایل اور انگلینڈ سیریز پر ہے ۔ایشیا کپ اور اے سی سی ایونٹس سے متعلق کسی لیول پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ نیوز رپورٹس افواہوں پر مبنی اور خیالی ہیں۔
سیکریٹری بھارتی بورڈ نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ اے سی سی ایونٹس کے حوالے سے بات چیت کے بعد کوئی فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان کرے گا۔
یاد رہے کہ ایک بھارتی اخبار نے بھارت کے ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے کو رپورٹ کیا تھا۔بھارتی اخبار نے ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ سے بھی بھارت کے دستبرداری کے فیصلے کو رپورٹ کیا تھا۔