(ویب ڈیسک ) انتہا پسند بھارتی وزرا اور بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسران آمنے سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں ذلت آمیز ناکامی پر انتہا پسند بھارتی وزراء نے بھارتی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔کرنل صوفیہ قریشی پر تنقید کے حوالے سے میجر جنرل (ر) شریواستو سمیت دیگر سابق فوجی افسران نے بھارتی وزراءکو آڑے ہاتھوں لیا۔
ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسران کا مطالبہ ہے کہ بھارتی فوج کی توہین کرنے والے وزیروں کو مودی برطرف کیوں نہیں کر رہے؟ ۔
میجر جنرل (ر) شریواستو کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ اور نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڈا فوج پر کیچڑ اچھال رہے ہیں اور مودی خاموش تماشائی ہے، فوج صرف بھارت ماتا کے سامنے جھکتی ہے، مودی جیسے سیاستدانوں کے قدموں میں نہیں، مودی کے قدموں میں فوج کو جھکانے کا بیان شرمناک اور ناقابل قبول ہے۔
سابق بھارتی فوجی نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے وزراء فوج کی قربانیوں کامذاق اڑا رہے ہیں۔
ریٹائرڈ افسران کا کہنا ہے کہ فوج میں کرنل صوفیہ قریشی جیسے افسران قوم کا فخر ہیں، مودی حکومت ان پر بھی حملہ آور ہو رہی ہے، جو فوج کی تذلیل کرے وہ وزیر نہیں بلکہ مودی کا ترجمان ہے، مودی حکومت کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ وہ فوج کی توہین میں شریک ہے، فوج پر حملے ہو رہے ہیں اور مودی سرکار تماشائی بنی ہوئی ہے،فوجی ادارے مودی کی غلامی کے لیے نہیں، قوم کے تحفظ کے لیے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجی اداروں کو سیاسی غلام بنانا مودی سرکار کا خطرناک ایجنڈا ہے،بنیان مرصوص میں بھارتی شکست ثابت کرتی ہے کہ بھارتی فوج صرف میڈیا پر طاقتور ہے، مودی کی ضد اور غرور نے بھارت کو سفارتی و عسکری محاذ پر تنہا کر دیا ہے، پاکستانی فوج نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھارت اور بھارتی فوج کا جنگی غرور خاک میں ملا یا۔