(ویب ڈیسک ) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں ، گزشتہ چند دنوں میں سینکڑوں فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کردیا گیا ہے اور ایسے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی۔
اس حوالے سے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ میں لڑائی شدید ہے، ہم پیشرفت کر رہے ہیں اور ہم غزہ پٹی کے تمام علاقے کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 1گھنٹے کے دوران غزہ میں 30 فضائی حملے کیے ہیں جن میں صبح سے 32 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کوک خان یونس سے بھی انخلا کا حکم دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی غزہ پٹی کا کنٹرول سنبھالنے اور فلسطینیوں کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم عالمی دباؤ کے باعث وہ اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔