ویب ڈیسک: بارڈر سے واپسی پر پاک فوج کے دستوں کا زندہ دلان لاہور کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کی مسلسل دراندازی کے جواب میں افواج پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز اور اس میں قوم کے بہادر سپوتوں نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔
افواج پاکستان کے دستوں کی واپسی پر شہریوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، لاہور کے شہریوں نے پاک فوج کے جوانوں اور ٹینکوں پر پھولوں کی برسات کردی۔
شہریوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، قومی پرچم اٹھائے شہری فخر اور خوشی سے جھوم اٹھے۔
پاک فوج زندہ باد کے نعرے اور جشن کا سماں بندھ گیا، شہریوں نے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا۔